منگلورو 31؍مارچ (ایس ا و نیوز) منگلورو پانمبورمیں ٹنّیر باوی کے پاس محکمہ جنگلات کی طرف سے قائم کیے گئے"ٹری پارک"اور لائبریری کو شرپسندوں نے آگ لگادی ہے جس سے تقریباً 7لاکھ روپوں کانقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
کہتے ہیں کہ اس پارک میں تشریف لانے والوں کے لئے محکمہ جنگلات نے لائبریری بھی قائم کی تھی جو اس آگ میں فرنیچر سمیت جل کر تباہ ہوگئی ہے۔ کہتے ہیں کہ ڈی ایف او مسٹر وینکٹیشورا کوپارک میں درختوں کو پانی دینے کے لئے متعین شخص نے فون کرکے اس آتشزدگی کی اطلاع دی تھی۔جس کے بعد وینکٹیشورا نے موقع پر فوری طور پر پہنچ کر جائزہ لیا تو پایا کہ لکڑی سے بنی ہوئی لائبریری کا شیڈ، کتابیں اور اس کا تمام سازو سامان جل کر خاکسترہوگیا ہے۔پانمبور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔